مکار شخص نے ہوسِ اقتدارمیں قومی مفادات کو داؤ پر لگایا، مریم اورنگزیب

384
rights of journalists

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایک شخص پاکستان کی معیشت کو تباہی کے دہانے سے واپس لایا ہے، معاشی بنیادوں کو مضبوط بنا رہا ہے ،دوسری طرف دھرنوں، آگ لگا دو، مار دو، مرجاؤ، جلا ؤگھیرا کا ماسٹر مائنڈ ہے جو ہوس اقتدار میں ہر ادارے، سرکاری و نجی املاک پر حملہ آور ہے ،ایک  شخص سفارتی تعلقات، دوست ممالک سے تعاون کی تجدید کر رہا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہاکہ کانفرنس میں پہلی بار ترقی پزیر ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لئے مالی وسائل کی فراہمی پر عالمی اتفاق رائے ہوا ہے، ایک طرف عوامی خدمت دوسری طرف انتشار فساد و فتنہ۔ایک طرف وہ شخص ہے جو جب سے اقتدار میں آیا ہے، ملک اور عوام کی خدمت میں مصروف ہے،دوسری طرف وہ کردار ہے جو جب سے سیاست میں آیا ہے، تباہی بربادی، انتشار اور خلفشار میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص سیلاب متاثرین کو سردی، بیماریوں، بھوک اور بیماری سے بچانے کی جدوجہد کر رہا ہے ،دوسری طرف وہ فسادی فتنہ ہے جو سڑکیں بند کرکے بیمار بچوں، ایمبولینسز کو ہسپتال پہنچنے میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے عالمی وقار کو بحال کر رہا ہے ،دوسری طرف سازشی بیانیے گھڑنے والا مکار فریبی اور جعلساز ہے جس نے اقتدار کے لئے قومی مفادات کو داؤپر لگایا۔