پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا، اعتزاز احسن

357

  لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے سئینر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پولیس نے عمران خان کے کیس کو برباد کر دیا ہے   .عمران خان پر حملے کی ایف آہی آر کی کوی حیشیت نہیں، یہ ایف آی آر سرے سے ہے ہی نہیں 

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ پولیس کا کام تھا کہ مدعی کے نام اور کلام سے تھانہ وزیرآباد میں ایف آئی آر درج کرتے، جس کے بعد وزیرآباد کے ڈاکٹرز کے ساتھ اس ایف آئی آر کو لے کر شوکت خانم جاتے، وہاں عمران خان کی میڈیکل کنڈیشن دیکھی جاتی۔

 اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ شہید معظم کو بغیر پوسٹ مارٹم کے دفنانا پولیس کی سب سے بڑی غلطی ہے، انہوں نے خود یہ کیس برباد کر دیا ہے، اس آیف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔