لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے علاوہ باقی شہروں میں اپنے کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد کے سوا باقی شہروں میں احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی، عمران خان کی جانب سے پارٹی رہنماں کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی مشکلات کے پیش نظر عمران خان نے احتجاج ختم کرنےکی ہدایت کی ۔خیال رہے کہ وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد سے پی ٹی آئی کارکن سراپا احتجاج ہیں۔