ترک حکومت نے عمران خان کو علاج کی پیشکش کی ہے، شاہ محمود قریشی

284

لاہور: وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران گولی لگنے کے باعث زخمی ہونے والے تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم کو ترک حکومت نے علاج کی پیشکش کر دی ہے۔

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما  شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی متعدد بار کہہ چکے ہیں عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں، پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات میں میزبانی کی دعوت دی، گجرات میں انہوں نے میزبانی کرنی تھی تاہم ایک عنصر ہے جو اس بات کو دوسرا رنگ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ  اگر تحریک سے کسی کو فائدہ ملنا ہے تو اس ملک کے عوام کو ملے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترک وزیر خارجہ میلوت اوغلو سے بات ہوئی ہے۔