اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بھاگنے کا وقت آگیا ہے بیچاروں کا خوف بڑھ رہا ہے۔
نیب کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکمرانوں کے بھاگنے کا وقت آگیا ہے، بیچاروں کا خوف بڑھ رہا
ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ ریڈ زون سے بات شروع ہوئی ایئر پورٹ تک جاپہنچی ، عوام اپنا فیصلہ کر بیٹھی ہے اب ریاست کو اپنا فیصلہ سنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں، اب فیصلہ ریاست نے کرنا ہے۔ کیا ریاستی ادارے اپنا
کردار ادا کریں گے؟ کیا سپریم کورٹ کے باہر بیٹھے اعظم سواتی کو انصاف ملے گا؟ ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، سپریم کورٹ اعظم سواتی اور ارشد شریف کو انصاف دے
#/S
#H