کراچی : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق کو ٹیلی فون کیا۔اس رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، معاشی میدان میں پاکستان کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آپ کی رہنمائی کا خواہش مند ہوں۔ ملک کو اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے تاکہ ترقی و خوشحالی حاصل ہوسکے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرکے صوبہ کی تعمیر و ترقی کے لئے رہنمائی کی درخواست کررہا ہوں۔
امیر جماعت اسلامی نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں منصورہ لاہور آنے کی دعوت دی۔سراج الحق نے کہا کہ مشاورت اچھا عمل ہے اس سے مسائل کے سمجھنے اور حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔