وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا

373

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کو معطل کردیا۔

وفاق نے سی سی پی او لاہور کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کیبنٹ ڈویژن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر پر لاہور پولیس کو سیاسی بنانے اورگورنر ہاؤس کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے کا الزام ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 2 ، 2 دفعہ رپورٹ کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔ غلام محمود ڈوگر کو وفاق میں رپورٹ نہ کرنے پر معطل کیا گیا۔