اسلام آباد: جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے سابق امیر وصدر ملی یکجہتی کونسل آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی نے کہاہے نریندرمودی مقبوضہ کشمیرمیں 6نومبر سے بڑی واردات کرنے کی منصوبہ بندی کررہاہے۔
عبدالرشید ترابی کا کہناتھا کہ اسلامی ممالک کے حکمران آنکھیں کھولیں،کشمیری 75برسوں سے شہداءکے مشن کی تکمیل کے لےے عظم الشان قربانیاں پیش کررہے ہیں،6نومبر جموں میں مسلمانوں کی نسل کشی کا بھیانگ واقع ہے،جو دنیا میں اجاگر نہ ہوسکا،یہ واقع برقت دنیا کے سامنے لایا جاتا تو ہندوستان کٹہرے میں کھڑا ہوتااور اس کے بعد تسلسل کے ساتھ جو کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے اس سے باز رہتا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی پر گامزن ہے،2019کے بعد کشمیرکی مسلم شناخت ختم کرنے کی سازش کی ہے اور کررہاہے آبادی کے تناسب کو تبدیل کررہاہے پورے کشمیر کو ایک جیل میں بدل کر مظالم کی انتہاکررہاہے،ہندوستان کا وزیر دفاع راج ناتھ مسلسل جنگ کی دھمکیاں دے رہاہے اور یہا ں اقتدار کی جنگ جاری ہے۔
عبدالرشید ترابی کا مزید کہنا تھاکہ ہندوستان کے جنگی جرائم دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے دنیا کو ہمنوا بنا کر ہندوستان کے خلا ف مداخلت کی ضرورت ہے،مودی کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کے لیے جارحانہ سفارتی مہم منظم کی جائے ،عالمی سطح پر مودی ہٹلر ثانی کے طورسامنے آیا ہے ان موافق حالات سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔