چین میں رشوت خوری کا الزام، سابق سینئر قانون ساز گرفتار

339
arrested

بیجنگ: چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے ایک سابق سینئر قانون ساز سونگ شی بن کو رشوت لینے اور عوامی فنڈز کے غلط استعمال کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ(ایس پی پی)نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ قومی سپروائزری کمیشن کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد سونگ شی بن کا کیس پراسیکیوٹنگ ایجنسی کے حوالے کیا گیا ہے۔

سونگ شی بن حئی لونگ جیانگ میں صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں۔مقدمہ پر مزید کارروائی جاری ہے۔