بڈاپسٹ: چینی کار ساز کمپنی گیلی آٹو گروپ عالمگیریت کے عزائم لئے پہلی بار یورپی مارکیٹ میں داخل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی کار ساز کمپنی گیلی آٹو گروپ نے ہنگری کی کاریں درآمد کرنے والی کمپنی گرینڈ آٹوموٹیو سنٹرل یورپ (جی اے سی ای)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس سے چینی کار ساز کمپنی یورپی یونین (ای یو)کی مارکیٹ میں داخل ہوگئی ہے۔اس معاہدے پر گیلی آٹو انٹرنیشنل کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈپٹی جنرل منیجر شیوتا اور جی اے سی ای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وکٹر مولنر نے دستخط کیے۔
جی اے سی ای اپنے نیٹ ورک کے ڈیلرز کے ذریعے گیلی کی پریمیم کیٹیگری کے الیکٹرک کار کے ماڈل جیومیٹری سی کو ہنگری، جمہوریہ چیک اور سلوواکیہ میں تقسیم کرے گی۔ گیلی برانڈ کی اولین کاریں 2023 کی پہلی ششماہی میں ان تینوں ممالک میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔
شیوکا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب گیلی برانڈ یورپی یونین کی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے،گرینڈ آٹوموٹیو سنٹرل یورپ کے ساتھ یہ معاہدہ گیلی کی عالمگیریت کے عزائم کے لیے ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔