اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گے،حالیہ دورے کے دوران چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین کامیاب رہا۔ چین مشکل وقت میں کام آنے والا دوست ہے۔گذشتہ دور حکومت میں سی پیک منصوبے کو متنازعہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ مل کر تعمیر و ترقی کا سفر دوبارہ شروع کریں گیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے صدر اور وزیراعظم سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں۔چینی قیادت سے انتہائی دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔