لاہور:تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان پر حملے کے خلاف فیروز پور روڈ پر احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس کو عارضی طو رپر معطل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان پر حملے کے خلاف جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوںنے فیروز پو روڈ پرجمع ہو کر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا ۔
مظاہرین نے ٹائر جلا کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ۔بعد ازاں مظاہریں میٹرو بس کے ٹریک پر بھی آ گئے ۔انتظامیہ کی جانب سے امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے بس سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔