لندن:پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سوچے سمجھے بغیر لوگوں پر الزامات لگانابہت بُری بات ہے۔
ان خیالات کااظہار مریم نواز شریف نے اپنے والد اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ لندن میں میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کیا۔
نواز شریف اور مریم نواز شریف اپنے دفتر سے گھر کے لئے روانہ ہوئے تو میڈیا کی جانب سے سوال کیا گیا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور ایک سکیورٹی ایجنسی کے افسر پر حملے کاالزام لگایا ہے۔
نواز شریف کی جانب سے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تاہم مریم نواز نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت بُری بات ہے سوچے سمجھے بغیر الزامات لگانا لوگوں پر جبکہ صحافیوں کی جانب سے دیگر سوالات بھی کئے گئے تاہم نوازشریف اور مریم نواز بغیر کسی سوال کا جواب دیئے گاڑی میں گھر روانہ ہو گئے۔