فیصل آباد: کی سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے مقدمہ بازی کی رنجش پر عدالت میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ، قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا جائے گا۔