اسلام آباد کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کیلئے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا

380

اسلام آباد؛اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے لئے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی۔

جلسے لائوڈ سپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔

جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔

 شرائط نامے کے مطابق جلسے کے سٹیج پر جو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔

 جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہیں کیا جائے گا۔