شی آن: ماہرین آثار قدیمہ نے چین کے شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شیان یانگ میں یانگ شاو ثقافتی عہد کے آخری دور سے تعلق رکھنے والی رنگ نما خندق اور بالغ افراد کی قبریں دریافت کی ہیں۔
یہ باقیات اس سال جیانگ لیو سائٹ پر اس وقت دریافت ہوئے جب شانشی اکیڈمی آف آرکیالوجی نے شیان یانگ کی کاؤنٹی جنگ یانگ کے گاؤں جیانگ لیومیں آثار قدیمہ کامطالعہ کیا۔ کھدائی سے پتہ چلا کہ دریائی وادیوں کے منہدم ہونے کی وجہ سے خندق کا شمالی حصہ تباہ ہو گیا تھا، جبکہ جنوبی حصے کی نیم گولائی میں موجود باقیات کی لمبائی تقریباً 1200 میٹر ہے۔ خندق کے باقی ماندہ کھنڈرات، جہاں مٹی کے برتنوں کے کچھ ٹکڑے دریافت ہوئے، تقریباً 2لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کو خندق کے جنوب مغربی حصے کے باہربالغوں کی 58 قبریں بھی ملی ہیں، جب کہ تدفین کی اشیا بشمول ہڈیوں کے اوزار، قیمتی پتھر کے ٹکڑے، پتھر کے اوزار اور لوازمات اور مٹی کے برتن بھی دریافت ہوئے۔ بالوں کی پن کی شکل کے ہڈیوں کے اوزار ان چیزوں میں سب سے زیادہ ہیں اور پہلی بار یانگ شاو ثقافت کی کھدائی میں بالوں کے پن کی شکل کے ہڈیوں کے اوزار ملے ہیں۔