راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے، اپنے لیے ریلیف چاہتا ہے اور ہمارے لئے تکلیف چاہتا ہے۔
ان خیالات کااظہار شیخ رشیداحمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کیساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔ راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔نہ گندم،نہ گیس، نہLPG ہے، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں۔ اگر فیصلہ لوگوںنے اپنے ہاتھ میں لے لیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لیےریلیف چاہتا ہے اورہمارے لیےتکلیف چاہتا ہے۔رانا ثناءاللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہےجو اداروں کو بےوقار کرنےکی ناکام ناپاک کوشش کرےگا اور رسوا ہوکرگھر جائےگا۔ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے۔نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 2, 2022
انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ ذہنی مریض اوراجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ،ناپاک کوشش کریگا اور رسوا ہوکرگھر جائے گا۔ مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے۔ نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔