پشاور: کے تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے خفیہ اطلاعات ملنے پرگنجان آباد علاقے میں کارروائی کے دوران اشتہاری مجرم سمیت مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے گزشتہ روز خان مست کالونی ، دیر کالونی اور ملحقہ علاقوں میں اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران10 مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں اور نگزیب ولد تاج محمد،جھانگیر ولد مکمل شاہ،عبد الرحیم ولد غفار،سلطان ولد شیر محمد،ایوب خان ولد صفدر،نیک الرحمان ولد نیک عمل ، حارث ، عدنان ، ابراہیم شاہ اورمعتصم عرف باچہ شامل ہیںجن میں اشتہاری مجرم بھی شامل ہے ۔تمام ملزمان کا تعلق ضلع چارسدہ اور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جو مشکوک حالت میں اندرون شہر میں مسلح ہوکر گھوم رہے تھے۔ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مختلف زاویوں پر تفتیش کا سلسلہ جاری ہے ۔
گر فتار ملزمان کے قبضے سے تین عدد کلاشنکوف ، تین عدد رائفل،6 عدد پستول، متعدد میگزین اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ۔