پرویز خٹک نے سیاست سے کنارہ کش ہونے کا عندیہ دے دیا

847
withdrawal

پشاور:میڈیا ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما سے جب سوال کیا گیا کہ اگرعمران خان نااہل قرار دے دیے جائیں، تو اس صورت میں کیا وہ وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے؟ تو اس کے جواب میں سابق وزیر دفاع نے کہا کہ میں نے نہ کبھی ایسا سوچا، چاہا اور نہ ہی ایسے عمل میں شامل ہوں گا بلکہ میں تو اب تھک چکا ہوں اور چاہتا ہوں اب ریٹائر ہو جاؤں۔

 حکومت سے مذاکرات سے متعلق انہوں نے کہا کہ گیارہ بندوں سے کیا بات کی جائے؟تحریک انصاف کے کسی سے ایسے مذاکرات نہیں ہوئے جو کامیاب ہوسکیں کیوں کہ دوسری طرف وہ جذبہ ہی نہیں ہے، اس لیے مذاکرات کے لیے سنجیدہ ملاقاتیں ہوئی ہی نہیں ہیں۔