مظفر آباد: بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرکاری ملازمین معطل ہوں گے

271

مظفر آباد:آزاد جموں وکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے دوران ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب سرکاری ملازمین معطل ہی نہیں ملا زمت سے برطرف بھی ہو سکتے ہیں۔  بلدیاتی انتخاب 2022 کے سلسلے میں27 نومبر کو  پولنگ  ہوگی ۔

ایک سرکلر کے مطابق بلدیاتی انتخاب 2022کے سلسلہ میں آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمین کو آگاہ کیاگیا ہے کہ کوئی سرکاری آفیسر یااہلکار انتخابی جلسے جلوسوں میں سرکاری گاڑی کااستعمال نہیں کریگا اورسرکاری ملازم غیرجانبدار رہے گا۔

ہدایات کے مطابق کسی امیدوار کی حمایت یا مخالفت کے لیے اثررسوخ استعمال نہیں کریگا۔انتخاب کے حوالہ سے کوئی مواد بھی شائع نہیں کریگا۔اجراء شدہ ہدایات کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ٹھوس ثبوت کیساتھ شکایات ملنے پرکارواہی اور فوری معطلی بھی کی جاے گی۔

پی آئی ڈی  نیلم کے مطابق ڈپٹی کمشنرسردارطاہرمحمود کے دفتر سے جاری پریس میں جملہ ضلعی افسران  وملازمین کو ضابطہ اخلاق کی پاسداری وعملدرآمدکویقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہے۔