چینی کمپنیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت قبول کرلی

498

بیجنگ:وزیر اعظم میاں محمد شہبازشریف نے چین کی صف اول کی کمپنیوں کے سربراہوں کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک اوردیگر منصبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔

 وزیر اعظم نے چینی کمپنیوں کو 10ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر مل کر کام کرنے کی پیشکش کی۔

 جبکہ وزیر اعظم شہبازشریف کا گوادرایئرپورٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے اور رواں سال کے آخر تک مکمل کرنے پر اسرار جبکہ چینی کمپنی نے اگلے سال کے ابتداء میں گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کی تکمیل کی یقین دہائی کروادی۔

 جبکہ چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی سمیت دیگر بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت کو بھی قبول کرلیا ہے۔

چین کی توانائی اور مواصلات کی بڑی کمپنیوں چائنہ ریلوے انجینئرنگ ، چائنہ روڈ اینڈ بریج کارپوریشن، پاور چائنہ، انرجی چائنہ اور دیگر کمپنیوں کے سربراہان نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے بدھ کے روز بیجنگ میں ملاقات کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کی بڑی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایاکاری کرنے اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کی پیشکش کی اور خاص طور پر چینی کمپنیوں نے کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبہ میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ میں سرمایہ کاری پر رضامندی کااظہار کیا۔چین کی بڑی کمپنیوں نے مواصلات، انفراسٹرکچر اور توانائی سے متعلق دیگر بڑے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان منصوبوں میں پاکستان میں بڑی سرمایاکاری کریں گی۔