عمران خان نے خون خرابے کرانے کا اعتراف کرلیاہے، مریم اورنگزیب

255

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی،ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، عمران خان نے اعتراف کرلیاکہ وہ ملک میں مارشل لا لگوانا اور خون خرابے سے انقلاب چاہتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اوربندوق سے انقلاب لانیکا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہاہے؟،ذلت و رسوائی فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانہ چور کے مقدر میں لکھی جاچکی۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے، فارن فنڈد فتنے نے آرمی چیف کو اقتدار بچانے کیلئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفردی، عمران خان فوج کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ پچھلے چارسال میں سی پیک تاخیر کا شکاررہا،سی پیک میں  اہم  منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے، 2014میں بھی عمران خان نے چینی صدر کے دورے کوسبوتاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا،اب جب وزیراعظم چائنہ کے دورے پرہیں تو یہ پھر کنٹینر پرچڑھ گیا۔