اسلام آباد اور پشاور ایئرپورٹس پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام

355

اسلام آباد اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف )نے مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر 2 مختلف کارروائیوں کے دوران سرگودھا کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 80 جبکہ سوات کی رہائشی خاتون کے پیٹ سے 50 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔

ملزمان فلائٹ نمبر SV 727 سے سعودی عرب جا رہے تھے۔

دوسری کارروائی میں چکوال کے رہائشی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1 کلو 156 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔

ملزم فلائٹ نمبر PK 187 سے بحرین جا رہا تھا۔

باچہ خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور پر اسلام آباد کے رہائشی ملزم کے پیٹ سے 139 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔

ملزم فلائٹ نمبر GF 785 سے بحرین جا رہا تھا۔