عمران خان کا مقصد الیکشن نہیں، خون خرابہ اور مارشل لا ہے، مریم اورنگزیب

486

اسلام آ باد : وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان لانگ مارچ کی تقاریر میں دھمکیاں دیتے ہیں،

منگل کے روز وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اہم دورہ چین پر روانہ ہوئے ، چین میں چینی صدر کانگریس پارٹی کے جنرل صدر منتخب ہوئے ، چینی صدر کی جانب سے کسی ملک کے سربراہ کا اہم اور پہلا دورہ ہے ، سابق چینی صدر ماوزے تنگ کے بعد صدر شی جنگ پنگ کے حصے میں یہ اعزاز حاصل ہوا ۔

چینی عوام کیلئے اور پاکستان کیلئے بہت فخر کی بات ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال سی پیک منصوبہ تاخیر کا شکار رہا ، جے سی سی کمیٹی چار سال میں ایک بار بھی نہ ہوسکی ، پہلی میٹنگ دو ہفتے قبل ہوئی ۔

 آخری میٹنگ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبلا کی سربراہی میں ہوا ، اس میں بعض ایسے پراجیکٹس ہیں جو تاخیر کا شکار ہوئے ، نئے منصوبوں پر آنے والے دنوں میں تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا ۔

تمام سرگرمیوں کی نجی ٹی وی کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے گا .

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک میں اہم منصوبوں کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے ، 2014میں عمران خان نے چینی صدر کے دورے کو سبو تاژ کرنے کیلئے دھرنا دیا ، اب جب وزیراعظم شہبا زشریف چائنہ کے دورے پر  ہیں تو یہ پھر کنیٹنر پر چڑھ گیا ، نہ پہلے ان کے ہاتھ کچھ آیا اور ہی اب کچھ آئے گا ، دھونس گالی اور دھمکی سے الیکشن کی تاریخ نہیں ملے گی ، عمران خان کا مقصد اگر الیکشن ہوتا تو یہ مارچ میں الیکشن کا اعلان کرتے ، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک میں ایمرجنسی  لگے ، عمران خان کا مقصد ملک میں انتشار اور تقسیم پیدا کرنا ہے ، عمران خان اپنی کارکردگی پر صرف ایک جملہ بول کر دکھا دیں.