بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

271
the truth

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یکم نومبر 2022 کو بیجنگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

اجلاس کی صدارت عوامی جمہوریہ چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کریں گے۔اجلاس میں قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان، شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ممالک یعنی بیلاروس، ایران اور منگولیا کے سربراہان حکومت شرکت کریں گے۔

چین میں ہونے والے اجلاس میں دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر غور کیا جائے گا اور 2023 کے لیے ایس سی او کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔علاوہ ازیں  تجارت اور معیشت، نقل و حمل اور رابطے، سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیداواری تعاون کے لیے ایک جامع میٹرکس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، توانائی اور سیاحت بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔