راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے۔
شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم۔ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔
لال حویلی ذاتی ملکیت ہےڈپٹی ایڈمیسٹیٹرآصف خان کرپٹ ترین انسان ہےجس کی معطلی ختم کرکےمیرےلیےراولپنڈی بھیجاگیاہےچیرمین حبیب الرحمان گیلانی ایف آئی اےاور پنجاب اینٹی کرپشن کوآصف خان کی اربوں روپے کرپشن کےثبوت کےساتھ درخواست بھیج رہاہوں4نومبرلانگ مارچ جتنی دیرچاہےپنڈی کامہمان ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 31, 2022
انہوں نے کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں۔ نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں۔ لال حویلی ذاتی ملکیت ہیڈپٹی ایڈمینسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہیجس کی معطلی ختم کرکیمیریلییراولپنڈی بھیجا گیا ہے۔