اسلام آباد:عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
عمران خان نے جواب میں سپریم کورٹ کو کرائی گئی کسی بھی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی جانب سے میری طرف سے کرائی گئی کسی یقین دہانی کا مجھے علم نہیں۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہے اور سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عمران خان نے تفصیلی جواب کیلئے عدالت سے 3نومبر تک کی مہلت بھی مانگ لی۔