اسلام آباد:اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بناتے ہوئے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔
حکام کے مطابق ترنول اسلام آباد میں ابراہیم نامی شخص سے7 کلو گرام سے زائد چرس اور انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے آئے پارسل سے 48 گرام ویڈ برآمد کی گئی۔ پارسل آزاد کشمیر کے رہائشی محمد عدنان کو بھیجوایا جا رہا ہے۔
اے این ایف اور اے ایس ایف کی باچہ خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی میں ملزم کے ٹرالی بیگ سے 7کلو گرام آئس برآمد کرکے صوابی کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم قطر ایئر ویز فلائٹ نمبر QR 601 سے دوحہ جا رہا تھا۔
کراچی میں دو مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 14کلو 400 گرام چرس برآمد کرکے 4 ملزمان گرفتار کیا گیا۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔