چھانگشا: چین میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وقفے وقفے سے 16 گھنٹے کا روزہ رکھنا صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق وقفے وقفے سے روزہ رکھنا کھانے پینے کا ایک طریقہ ہے جس میں لوگ کبھی کھانا کھاتے اور کبھی روزے کی حالت میں ہوتے ہیں۔ اس میں یہ تخصیص نہیں کہ کیا کھایا جائے بلکہ یہ اہم ہے کہ کب کھایا جائے۔ اس میں یہ بھی واضح نہیں کہ آیا روزے کے دورانیے اور صحت کے لیے فائدہ مند اثرات کو متحرک کرنے کے لیے کیا معین وقت ہے۔
چین کی ہونان نارمل یونیورسٹی کے محققین نے چوہوں کے چار میٹابولک ٹشوز کے 600 نمونوں کی جانچ کی، جن میں جگر، ڈھانچے کے پٹھوں، بھوری اور سفید چربی شامل ہیں۔ تحقیق کے دوران چوہوں کو پانچ شیڈول کے تحت کھانا دیا گیا۔