اسلامی جمعیت طلبہ کا ڈی جے کالج میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کی بحالی کا مطالبہ

809

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے ڈی جے کالج میں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ تیمور احمد کا کہنا ہے MSc بلاک کی بنیاد 2006ءمیں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کلاسز کے لیے رکھی تھی۔  2010ءمیں یہ عمارت سندھ حکومت کی تحویل میں آئی جبکہ 2012ءمیں اس کی تعمیر مکمل ہوئی لیکن 10 سال گزرنے کے باوجود ان کلاسز کے آغاز میں حکومت سندھ ناکام رہی ہے۔ اس عمارت کو کسی بھی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کالج کی 4 عمارتوں پر مختلف ادارے قابض ہیں، کالج مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کالج انتظامیہ جامعہ کراچی سے الحاق کا 4 ماہ سے سست روی کا شکار ضابطہ کار فوری مکمل کرے اور نومبر/دسمبر میں داخلے مکمل کرکے جنوری سے بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کا آغاز کرے۔

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا تھا کہ عمارت اور وسائل کو دیکھتے ہوئے ایک ہزار نئے داخلے باآسانی ممکن ہیں۔ اس جدوجہد میں ہر آئینی اور جمہوری راستہ اختیار کریں گے۔