اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب

233

اسلام آباد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا۔

جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس اطہر من اللہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی سمری بھجوادی ۔

 جسٹس اطہر من اللہ کے بعد اب اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال نے یکم نومبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منگل یکم نومبر کو ہوگا۔

اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے سینیئر ترین جج جسٹس عامر فاروق کے نام پر زیر غور ہوگا۔

جوڈیشل کمیشن کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد پارلیمانی کمیٹی تعیناتی کی حتمی منظوری دے گی۔