سائفر معاملہ: شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے نے بیان کیلیے طلب کر لیا

413
we can talk

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مبینہ امریکی سائفر سازش کے معاملے میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر لیاہے۔

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ وپی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا جس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹس کے مطابق شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر میں طلب کیا گیا ہے۔ انہیں سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کو بھی جمعہ کو ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا اور ان سے بھی سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔