وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، آئل ریفائنری کا منصوبہ وہی منصوبہ ہے.
جو 2019 میں وہ خود لے کر آئے لیکن اس پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی ج، وہ بد دل ہوگئے اور باقی ممالک میں جا کر انہوں نے بڑی سرمایہ کاری کی، اب بڑی مشکل سے ہم ان کو لے کر آئے ہیں، اب آئل ریفائنری پر بھی کام ہوگا، اب ہمارے منصوبوں پر اب عملدرآمد ہونا شروع ہوگیا ہے.
سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام ایک رشتے میں منسلک ہیں، میں ہر چیز کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ منصوبوں کی فزیبیلیٹی بنائیں جس میں 9 سے 10 ارب ڈالر کی آئل ریفائنری بھی شامل ہے.
سعودی ولی عہد جلد پاکستان آنے والے ہیں، پاکستان کی خوشحالی ان کی اپنی خوشی ہے، سعودی عرب ہمارا برادر ملک ہے، چین ہمارا مضبوط دوست ہے وہاں بھی میں جلد جا رہا ہوں، امریکا سے ہمیں تعلقات بگاڑنے کی کیا ضرورت تھی؟۔
جمعہ کے روز اسلام آباد میں نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس سروس آف پاکستان کے 48ویں ایس ٹی پی بیج کے پاسنگ آئو ٹ تقریب کا انعقاد ہوا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف نے پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ کیا،پاسنگ آئوٹ پریڈ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا.
وزیراعظم شہباز شریف نے نمایاں کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے۔