بھارت میں رس گلہ نہ ملنے پر شادی کی تقریب میں ہنگامہ، باراتی ہلاک

276

آگرہ: بھارت میں شادی کی ایک تقریب میں مینیو میں رس گلہ حاصل نہ ہونے پر لڑائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگرہ شہر میں شادی کی ایک تقریب کے دوران میٹھے میں رس گلہ نہ پیش کرنے پر ہونے والی تکرار لڑائی میں تبدیل ہوگئی۔ باراتیوں اور تقریب میں شریک مہمانوں نے ایک دوسرے پر پلیٹیں برسا دیں۔

 لڑائی اور مارکٹائی کے دوران چاقو لگنے سے ایک باراتی ہلاک ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی تاہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔