والدین اپنے بچوں کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں،مریم اورنگزیب

238
rights of journalists

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام والدین اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیرِ اعظم عمران خان کے بیان پرِ اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے مان لیا کہ انہوں نے آرمی چیف کو غیر معینہ مدت کے لئے توسیع کی پیشکش کی تھی، فارن فنڈڈ فتنے کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جس کا وہ مستحق ہے، عمران خان نے کرپشن نہیں کی، 4 سال ڈاکے ڈالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف جانے سے 6 ماہ پہلے بچ گیا، پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈڈ فتنے نے کرش کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ جرائم پیشہ تھے تو 4 سال میں ثابت کر دیتے، جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا۔

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔