عمران نیازی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے، حمزہ شہباز

316
real face

لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے اداروں پر دشنام طرازی کی مہم کے پیچھے غیر آئینی اقدام کی فرمائش نہ ماننا ہے۔

لاہور  سے جاری ایک بیان میں  حمزہ شہباز نے عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ارشد شریف کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے واقعہ کے کئی پہلوئوں پر سوال اٹھا دیے ہیں۔  امید ظاہر کی کہ تحقیقات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس سے عمران نیازی اور اس کے جھوٹے بیانیے کے پائوں بھی کٹ گئے ہیں۔ عمران نیازی اور اس کی جماعت ارشد شریف کے جسد خاکی پر سیاست چمکاتے رہے، ان کی دو رخی سیاست طشت ازبام ہوگئی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آچکا ہے، عمران نیازی کے لانگ مارچ کا اصل مقصد ملک میں فتنہ و فساد برپا کرنا ہے۔