کوئی ایک نام بتا دیں جو فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہ ہوا، شیخ رشید

502
مولانا فضل الرحمن وحشی جٹ بنے ہوئے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے سارے سیاستدان گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں، ساری قوم کے سامنے ہے کوئی ایک نام بتا دیں جو فوج کے اور جی ایچ کیو کی پیداوار نہ ہوں، فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہ ہوا۔

شیخ رشید  نے کہا کہ ملک کے سارے سیاستدان گیٹ نمبر4کی پیداوار ہیں، ساری قوم کے سامنے ہے کوئی ایک نام بتا دیں جو فوج کے اور جی ایچ کیو کی پیداوار نہ ہوں، فوج کی نرسریوں سے پل کر جوان نہ ہوا۔

 انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 6 آرمی چیفس لگائے اور ساروں سے ان کی لڑائی ہوئی، قوم مجھے جواب دے کہ چھ آرمی چیفس کا کیوں نواز شریف کے ساتھ بات بنی۔

 شیخ رشید نے فوج کے سیاست سے دستبرداری کے سوال پر کہا کہ فوج نے سیاست میں مداخلت سے اگر توبہ کرلی ہے تو بہت اچھی بات ہے، آج ڈی جی آئی ایس پی آر کے بعد ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا، اب آئندہ ایسا نہیں کریں گے، فوج کی جانب سے اس بات پر اللہ پاک ان کو جزائے خیر دے، جزاک اللہ پڑھنا چاہیے، یہی ہونا چاہیے کہ فوج اپنے کام سے کام رکھے، سیاستدان اپنے کام سے کام رکھے۔