لانگ مارچ میں کسی کو فساد پھیلانے کی اجازت نہ دی جائے، وزیراعظم

250
conspiracy to default

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ لانگ مارچ میں کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں اور نہ ہی فساد پھیلانے کی اجازت دی جائے۔

 وزیراعظم کی زیر صدارت لانگ مارچ اور امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان پیش کیا۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورت حال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لانگ مارچ کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔

اس سے قبل  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انصاف دے کر اس ملک میں خوشحالی لائی جائے، ایک چھوٹا سا طبقہ قبضہ کر کے بیٹھا ہے، چوری کرتا ہے اور خود کو این آر او دیتا ہے، اس طبقے سے حقیقی آزادی کے لیے یہ تحریک ہے، عوام فیصلہ کریں گے شفاف انتخابات سے کس کو منتخب کریں گے۔