لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی تحریک کا مقصد سیاسی فائدہ یا حکومت گرانا نہیں ہے، جمعہ کو دن گیارہ بجے اپنی حقیقی آزادی تحریک کا آغاز کر رہا ہوں۔
عمران خان نے کہاکہ چاہتا ہوں کہ حقیقی آزادی تحریک میں ساری قوم شامل ہو کیونکہ یہ سیاست یا ذاتی مفاد کےلئے تحریک نہیں ، یہ تحریک ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کےلئے ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تحریک ملک کو حقیقی طور پر آزاد کرنے کےلئے ہے، تحریک پاکستان میں انگریزوں سے آزادی لی تھی اور اب بھی حقیقی آزادی تحریک اتنی ہی بڑی تحریک شروع ہوئی ہے، اس کا مقصد ہے کہ ملک کے فیصلے، ملک کے اندر ہوں،بیرون ملک کے پتلے ہمارے فیصلے نہ کرے، قانون کے سامنے برابر ہوں
عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا طبقہ ملک پر بیٹھا ہوا ہے جو ہر وقت چوری کر کے این آر او لے لیتا ہے، ان سے آزادی کے لئے ہماری حقیقی آزادی تحریک ہے، ہماری تحریک سے عوام فیصلہ کرے گی کہ اس ملک میں صاف و شفاف انتخابات ہی قوم کی قیادت کا فیصلہ کر سکتی ہے۔