نان ننگ: ژوآنگ یونگ کو ناریل سے محبت ہے وہ تھائی لینڈ سے درآمد شدہ ناریل مختلف طریقوں سے خریدتا ہے، اس میں یومیہ خریداری، آن لائن خریداری اور نمائش میں خریداری شا مل ہے۔
چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خوداختیار خطے کے شہر نان ننگ کے شہری ژوآنگ کا کہنا ہے کہ ” ناریل کا ذائقہ تازہ اور میٹھا ہے”۔حالیہ برسوں میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ناریل نے چین میں تیزی سے مقبولیت حاصل کی ہے، یہ کیک ، کافی ، اور یہاں تک کہ ہاٹ پا ٹس سمیت کھانے اور پینے میں بڑے پیمانے پر استعمال ہورہے ہیں۔
ناریل کی مختلف مصنوعات نے کمپنیوں کو نئے مواقع فراہم کرتے ہوئے چینی صارفین کے ذائقے کو تقویت دی ہے۔نان ننگ میں پھلوں کی تھوک مارکیٹ کے کولڈ اسٹوریج میں تھائی لینڈ کے ناریل قطار میں لگے نظر آتے ہیں، جو جلد ہی ملک بھر کے ریستورانوں، مشروبات کی دکانوں، سپر مارکیٹوں اور صارفین کے پاس پہنچ جائیں گے۔
گوانگ شی میں ایک تجارتی کمپنی کے ڈپٹی منیجر موجیامنگ نے کہا کہ تھائی لینڈ میں مقامی کمپنیاں ناریل جمع کرکے ان کی چھانٹی اور پیکنگ کرنے کے بعد چین بھیج دیتی ہیں۔انہوں نے کئی بار تھائی لینڈ کا دورہ کیا ہے اور ناریل کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تھائی فیکٹریوں کے ساتھ تعاون کے معاہدے کئے ہیں۔