لاہور:مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بھارت سے 300 سکھ یاتری 28 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے قبل ازیں انھیں بدھ کو پاکستان ؛پہنچنا تھالیکن بھارتی حکومت نے سکھ یاتریوںکے شیڈول میں تبدیلی کر دی
سکھ یاتری پنجہ صاحب میں تقریب میں شرکت کیلئے جمعہ کو پاکستان آئیں گے اور 2 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس روانہ ہوں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے سکھ یاتریوں کی سیکورٹی اور رہائش سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔