اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں نااہل کرنے پر این اے 95 میانوالی کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے عمران خان کو این اے 95 میانوالی کی نشست سے ڈی نوٹیفائی کردیا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ دنوں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان توشہ خانہ کیس میں نا اہل قرار پائے تھے اور انہیں کرپٹ پریکٹس کا مرتکب بھی قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ جلد الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن کا اعلان کیا جائے گا۔