عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے

390

لاہور:قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100فیصد پرفارمنس نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ شاہین فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطا زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر فٹ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا شاہین آفریدی کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو لیکن شاہین آفریدی نے کہا کہ میں کھیلوں گا، کل کے میچ میچ بھی شاہین فٹ نظر نہیں آ رہا تھا، اسے بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بھارتی بیٹرز نے پلان کر لیا تھا کہ شاہین اور حارث رئوف پر رنز بنائیں گے، بولرز آتے ہیں انہیں بولنگ کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کہاں گیند کروانی ہے۔