اسلام آباد؛وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی پر کے مزید 26نئے کیسز سامنے آگئے۔ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4ہزار 372ہوگئی۔
شہر میں ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 9ہوچکی ہے۔شہر اقتدار میں ڈینگی وائرس پر قابو نہ پایا جا سکاشہر میں مزید 26کیسز رپورٹ ہوگئے۔
دیہی علاقوں میں 23 جبکہ شہری ایریاز سے 3کیسز سامنے آئے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4ہزار 372ہوچکی ہے۔ دیہی علاقوں میں کیسز کی تعداد 2540جبکہ شہری علاقوں میں تعداد 1832تک پہنچ گئی ہے۔
فیڈرل جنرل اسپتال میں 8ہولی فیملی میں 3اورنجی لیبارٹریز 14کیسز رپورٹ ہوئے، اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ڈینگی سے شدید متاثر ہیں جن میں ترنول، ترلئی، سوہان اور کورال شامل ہیں۔رواں سیزن میں اب تک ڈینگی کے باعث 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔