آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو 160رنز کا ہدف دیا تھا جس تعاقب میں انڈیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹ سے شکست دے دی۔
میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ہائی وولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کپتان بابراعظم ارچدیب سنگھ کی یار کر سے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے بابر اعظم نے بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے تھے ، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
قومی کپتان بابر اعظم دوسرے اوور میں ارشدیپ سنگھ کی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے اور گولڈن ڈک پر پویلین لوٹ گئے، بعدازاں چوتھے اوور میں وکٹ کیپر محمد رضوان بھی 12 گیندوں پر 4 رنز بناکر ارشدیپ کا شکار بنے۔
پاکستان نے 8 اوورز کے اختتام پر 2 وکٹوں کے نقصان پر 44 رنز بنالیے تھے، شان مسعود 25 اور افتخار احمد 12 رنز کے ساتھ بیٹنگ کر رہے تھے۔
محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پاکستان نے 10 اوورز کے اختتام پر 62 رنز بنالیے جب کہ 11واں اوور پاکستان کے لیے کچھ بہتر ثابت ہوا جہاں افتخار احمد نے 6 رنز کے لیے گیند کو باؤنڈری کے باہر پھینک دیا۔
12ویں اوور میں افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 3 فلک شگاف چھکے لگائے، بعد ازاں وہ 34 گیندوں پر 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افتخار احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان شاداب خان بیٹنگ کرنے آئے اور 6 گیندوں کا سامنا کے بعد صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جب کہ ان کے بعد حیدر علی آئے جو 4 گیندوں پر صرف 2 رنز ہی بناسکے، دونوں بلے بازوں کو ہاردک پانڈیا نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی جانب سے شان مسعود 37 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے جب کہ ان کا ساتھ دینے کے لیے محمد نواز کریز پر آئے،بعد ازاں، محمد نواز بھی ہاردک پانڈیا کا نشانہ بنے، انہوں نے 6 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 9 رنز بنائے،محمد نواز کے آؤٹ ہونے کے بعد آصف علی بیٹنگ کرنے آئے اور صرف 3 رنز بناکر واپس لوٹ گئے، ان کو ارشدیپ سنگھ نے آؤٹ کیا۔
ایک اینڈ سے شان مسعود نے محتاط بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 40 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جب کہ اس دوران ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے ارشدیپ سنگھ کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا، وہ 8 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 4 اوورز میں 32 اور ہارڈک پانڈیا نے 4 اوورز میں 30 رنز دے کر 3.3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ بھویشنو کمار اور محمد شامی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، اوپنر کے ایل راہول اور روہت شرما جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تھے،اننگز کے آغاز پر ہی نسیم نے کے ایل راہول کو 4 رنز پر آؤٹ کیا، اس کے بعد حارث رؤف نے کپتان روہت شرما کو بھی 4 اور سوریا کمار یادیو کو 15 رنز پر پویلین لوٹایا۔
ویرات کوہلی نے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز پر ںاٹ آؤٹ رہے جبکہ ہاردک پانڈیا 40 رنز بناکر نمایاں رہے ٹیم کو جیت دلانے میں اہم رہے۔
میچ کے آخر میں ایک اوور میں 13 رنز درکار تھے محمد نواز نے کوہلی کو نوب بال کرایا جس پر کوہلے نے موقع کے فائدہ اٹھا کر چھکا مار کر جیت کی راہ ہموار کروا دی اس سنسی خیز مقابلے کے بعد انڈیا نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دینے میں کامیاب رہا۔