لاہور: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج جو ہو رہا ہے، اس کی ذمہ دار پارلیمنٹ اور انتظامیہ ہے، ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئین شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، آج ملک کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے، جولائی 2017 میں حکومت احسن طریقے سے چل رہی تھی لیکن ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے پہلے بھی حالات بدلیں ہیں اب بھی حالات تبدیل کردیں گے، مشکلات پر قابوپانا آتا ہے، حکومت مخالفین ملک دشمنی پر اتریں ہوئے ہیں۔