اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان تجویز نہیں، فیک نیوز کے دھوکے میں میڈیا کو زد و کوب کرنا چاہتا تھا۔
مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان کے جواب میں دیتےہوئے کہا کہ عمران خان نے پی ایم ڈی اے کا کالا قانون لا کر میڈیا کو غلام بنانے کی کوشش کی۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام میڈیا ہاسز اور تنظیمیں رضاکارانہ طور پر پہلی بار فیک نیوز خاتمے کا قانون بنا رہی ہیں کیونکہ میڈیا پریڈیٹر ملک پر مسلط نہیں ہے۔