اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اسد عمر نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن تحریری فیصلے کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے ایک ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک رہا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے‘۔
الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ کیوں روک کر بیٹھا ہے؟ اب کیا کھچڑی پک رہی ہے؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 22, 2022
دوسری جانب سینئر رکن عمران اسمٰعیل نے ای سی پی پرمخالفین پی ڈی ایم کی ’ذیلی‘ تنظیم ہونے کا الزام لگایا اور تحریری حکم جاری کرنے میں تاخیر کو ’شرمناک‘ قرار دیا۔
پی ڈی ایم کے ذیلی تنظیم ECP کی تعصب پر مبنی مہم شرمناک عمل ہےتاحال حتمی فیصلہ جاری نہ کرنابدیانتی ہے کچھ تو گڑبڑ ہے جو اتنی دیر کی جارہی ہےچیف الیکشن کمشنرانتظارمیں ہیں کہ لندن یابلاول ہاؤس سےفیصلہ لکھاہواآجائے قوم یک زبان ان فیصلوں کومستردکرتی ہے #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لاین_ہے
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) October 22, 2022
انہوں نے کہا کہ تاحال حتمی فیصلہ جاری نہ کرنا بددیانتی ہے کچھ تو گڑبڑ ہے جو اتنی دیر کی جارہی ہے۔
قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی نااہلی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کی ایک پیشی کی مار ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مبہم، غیر آئینی قرار دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے میں سقم ہے۔