قانون سے کوئی بالاتر نہیں، صداقت و امانت کا بت پاش پاش ہوگیا، وزیراعظم

264

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے الیکشن کمیشن کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صداقت وامانت کا بت پاش پاش ہوگیا۔

وزیراعظم نے  کہا کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں انصاف کیا، قوم نے دیکھ لیا کہ کرپٹ پریکٹس کرکے وزیراعظم کے منصب کو ذاتی آمدنی کا ذریعہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید لکھاکہ صداقت وامانت کا بت پاش پاش ہوگیا، قانون سے لڑنے، گولیاں، ڈنڈے چلانے، فسادی جتھے لانے کے بجائے قانون کے سامنے سر جھکائیں، کوئی قانون سے بالا نہیں۔