مالی سال کی پہلی سہ ماہی، چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا

658
trading partner

اسلام آباد: دو طرفہ تجارت میں 30.67 فیصد کمی کے باوجودچین رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا جب کہ اس کا حجم 3.95 بلین ڈالر تک گر گیا اور چین کے ساتھ 3.12 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دو طرفہ تجارت میں 30.67 فیصد کمی کے باوجودچین رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا۔ دو طرفہ تجارتی حجم رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.95 بلین ڈالر تک گر گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.70 بلین ڈالر تھا۔ پاکستان نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین کے ساتھ 3.12 بلین ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 4.39 بلین ڈالر کا خسارہ تھا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چین کو برآمدات بھی اس مدت کے دوران 36.45 فیصد کم ہوئیں اور گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے دوران 653 ملین ڈالر کے مقابلے میں 415 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ چین سے درآمدات مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.53 بلین ڈالر تک گر گئیں جو مالی سال 22 کی اسی مدت میں 5.04 بلین ڈالر تھی جس میں 29.93 فیصد کی منفی نمو درج کی گئی۔